سعودی کابینہ نے برادر افغان عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے خواہشمند ہیں۔
کابینہ نے کہا کہ’ مملکت، برادر ملک افغانستان کے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان میں امن مشن کی قیادت جاری رکھیں گے: او آئی سیNode ID: 592031
سعودی کابینہ نے اس موقف کا اظہار منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے ورچول اجلاس کے دوران کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے نام اپنے مکتوب اور الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون سے ٹیلیفونک رابطے میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
شاہ سلمان نے بتایا کہ الجزائر کو ملک کے متعدد علاقوں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر الجزائر کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔
سعودی کابینہ میں خطے اور دنیا بھر کے حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئی ہیں۔
کابینہ نے یمنی بھائیوں اور یمن کی آئینی حکومت کی مدد سے متعلق پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’سعودی عرب ماضی کی طرح حال و مستقبل میں بھی یمن کی مدد کرتا رہے گا‘۔
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ’علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر یمنی بحران کا جامع سیاسی حل کرانے کے لیے کوشاں تھا، ہے اور رہے گا‘۔
#فيديو_واس | #مجلس_الوزراء يعقد جلسته - عبر الاتصال المرئي - برئاسة #خادم_الحرمين_الشريفين. #واس pic.twitter.com/wF7P9h5uWF
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 17, 2021