Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کا  بحیرہ روم میں انٹرنیشنل یاٹ پورٹ بنانے کا منصوبہ

دنیا بھر کے سرمایہ کار اس شاندار خطے کی طرف راغب ہوں گے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
مصر نے بحیرہ روم کے شمالی ساحلی علاقوں میں اپنی  پہلی بین الاقوامی کشتی رانی کی بندرگاہ 'مرسی مرینا اور کشتی رانی کلب' منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عمار کمپنی کے اشتراک سے تیار کئے جانے والے اس منصوبے سے خطے میں سیر و سیاحت کو  مزید فروغ  ملے گا۔
عمار پراپرٹیز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد العبیر نے کہا ہے کہ ہمیں مصر کے شمالی ساحل میں پہلی بین الاقوامی یاٹ پورٹ کے افتتاح پر فخر ہے۔

پہلی بین الاقوامی یاٹ پورٹ سے خطے میں سیاحت کو فروغ  ملے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے بتایا کہ سیروسیاحت کے شوقین افراد کی لیے یہ انتہائی جاذب نظر جگہ ہو گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ملازمین اپنی خدمات پیش کریں گے۔
محمد العبیر نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے دنیا بھر کے سرمایہ کار شمالی مصر کے اس شاندار خطے کی طرف راغب ہوں گےاور یہ منصوبہ مصری حکومت کی خواہشات کےعین مطابق ہے۔

شیئر: