Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : اسلامی ورثہ کی پہلی سعودی خاتون گائیڈمتعین

مدینہ منورہ ...... محکمہ اسلامی آثار قدیمہ میں پہلی سعودی خاتون عائشہ خجا کو بطور سیاحی گائیڈ رجسٹرکر لیا گیا ۔ خجا کا شمار پہلی سعودی خاتون گائیڈ میں ہوتا ہے جس نے اسلامی آثار قدیمہ تحقیقی مرکز سے باقاعدہ سند حاصل کی ۔ عکاظ اخبار کے مطابق عائشہ خجا کا کہنا ہے کہ سیاحتی میدان میں خواتین رہنماﺅں کی اشد ضرورت ہے ۔ مدینہ منورہ میں جگہ جگہ اسلامی تاریخ وثقافت کے ورثے موجود ہیں جن کے بارے میں مکمل اور درست معلومات رکھنے والی خواتین کو آگے آکر سیاحوں کی رہنمائی کرنی چاہئے تاکہ آنےوالوں کو درست معلومات مہیا کی جاسکیں ۔ خجا نے مزید کہا کہ محکمہ اسلامی آثار قدیمہ میں خواتین کو بھی جگہ ملنی چاہئے کیونکہ اس شہر مقدس میں سارے سال سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے جو اسلامی تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ان مقامات کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں جن کا ذکر اسلامی تاریخ میں ہے ۔ آنے والے سیاحوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہو تی ہے اس صورت میں خواتین گائیڈ ز کی موجودگی سے انہیں کافی سہولت ہو گی ۔ خجا نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں متعدد سعودی خواتین ہیں جو اس شعبے میں آنا چاہتی ہیں۔ اپنے بارے میں بتاتے ہوئے عائشہ خجا نے کہا کہ انہو ںنے 14 برس شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بعدازاں سیاحتی شعبے کو اپنایا ۔ خجا نے انگلش ادب یونیورسٹی ڈگری حاصل کی ہے اور اسلامی تاریخ و ثقافت سے خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں ۔ 

شیئر: