Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون صارفین کے لیے گوگل میپ کے تین نئے فیچرز کیا ہیں؟

گوگل نے  آئی فون صارفین کے لیے اپنے مقبول نیویگیشن اور میپنگ سافٹ ویئر کے تین نئے فیچرزکا اعلان کیا ہے۔
یہ نئے فیچرز گوگل میپ کے بارے میں یوزرز کے تجربے کو ذیادہ تبدیل نہیں کریں گے، البتہ ان کی وجہ سے نیویگیشن مزید آسان ہو جائے گی۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کی ایپ اب آئی میسیج کے ساتھ انٹیگریٹ ہو کر صارفین کو یہ سہولت دے گی کہ وہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ریئل ٹائم لوکیشن شیئر کر سکیں۔
یہ فیچر واٹس ایپ اور دیگر چیٹ ایپس میں پایا جاتا ہے ، لیکن گوگل میپس کا حصہ بننے کے بعداب اسے مزید آسانی سے استعمال کیا جا سکے گا۔
آئی فون صارفین اب IMessage میں گوگل میپس کے بٹن پر کلک کرنے سے  لوکیشن اپنے کنٹیکٹس اور گروپس سے شیئر کر سکیں گے۔
اس فیچر کی مزید خوبی یہ ہے کہ جوں جوں  سفر آگے بڑھے گا یہ لوکیشن کو بھی اپ ڈیٹ کرتا جائے گا، جس سے آپ کی لوکیشن رکھنے والے کنٹیکٹس یا گروپ کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ آپ کی نئی لوکیشن سے آگاہ ہو سکیں۔
ڈیفالٹ سیٹنگ کے تحت لوکیشن شیئرنگ  ایک گھنٹے تک برقرار رہے گی لیکن صارفین چاہیں تو اسے تین دن تک بڑھا سکتے ہیں۔
گوگل میپس کا نیا ’ٹریفک وجٹ‘ صارف کی ہوم سکرین پر اس علاقے کی ٹریفک کے بارے میں معلومات دکھائے گا۔ اس کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ مقامات کی تلاش کے ساتھ نئے ٹول کے ذریعے  ان مقامات کا راستہ بھی تلاش کر سکیں گے جہاں وہ زیادہ جاتے ہیں۔
نئے فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کی ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا اور چند آسان سٹیپس پر عمل کر کے نئے ٹولز کو انسٹال کرنا ضروری ہے۔
اپنی ہوم اسکرین سے  کسی وجیٹ یا خالی جگہ کو ٹچ کرکے اس وقت تک تھامے رکھیں جب تک آپ کی ایپس وائبریٹ نہ کریں۔ بائیں سائیڈ پر اوپر کے کونے میں ’جمع کے نشان والے ایڈ بٹن‘ پر کلک کریں، گوگل میپس ایپ کو سرچ کر کے سیلیکٹ کریں۔ وجٹ سیلیکٹ کرنے کے لیے اسے سوائپ کریں اور ’ایڈ وجٹ‘ منتخب کرنے کے بعد ’ڈن‘ پر کلک کر دیں۔
مارکیٹ میں موجود دیگر تمام ایپلیکیشنز کی طرح گوگل میپ بھی ڈارک موڈ متعارف کرا رہا ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ ایپ کا پس منظر سیاہ رنگ اختیار کرے گا جب کہ میپ پر دکھائی دینے والی عمارتیں، سڑکیں اور بارڈر نمایاں کرنے کی لائنیں مزید نیلے رنگ میں دکھائی دیں گی۔

شیئر: