Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈان: چڑیا گھر میں بھوک سے نڈھال شیر

سوشل میڈیا پر سوڈانی چڑیا گھر کی کئی تصاویر وائرل ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی شیر انتہائی بری حالت میں ہیں اور ان کی صحت خراب ہے۔ 
المرصد کے مطابق بیشتر تصاویر سوڈانی شہری عثمان صالح نے ٹوئٹر پر شیئرکی ہیں۔ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ کئی شیر خرطوم کے القرشی چڑیا گھر کے پنجروں میں بھوک سے نڈھال اورانتہائی لاغر ہیں۔
عثمان صالح نے ٹوئٹ کیا کہ ’حادثاتی طور پر خرطوم کے القرشی چڑیا گھر گیا تھا۔ وہاں میں نے پانچ شیر انتہائی تکلیف دہ حالت میں دیکھے۔ ان کی کھال ہڈی سے لگی ہوئی تھی۔ ایک شیر تو بھوک کی وجہ سے مرنے کے قریب تھا‘۔

خرطوم کے القرشی چڑیا گھر کے پنجروں میں کئی شیر نہایت کمزورہو چکے ہیں، فوٹو: المرصد

 ’شیروں کے ساتھ انتہا درجے بے پروائی برتی جا رہی ہے۔ اگر ان کی دیکھ بھال نہ کی گئی تو تصاویر میں نظر آنے والے سارے شیر یکے بعد دیگرے موت کا شکار ہو جائیں گے‘۔
 خرطوم میں چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’گوشت خور تمام جانوروں کو چڑیا گھر سے ہٹا کر کسی ایسے ادارے کے حوالے کرنے کی درخواست کی تھی جو ان کی خوراک کا بندوبست کرسکیں‘۔ 

 خوراک کا بندوبست نہ کیا گیا تو تمام شیر یکے بعد دیگرے مر جائیں گے، فوٹو: المرصد

 ’درخواست میں یہ بات بھی واضح کردی گئی تھی کہ چڑیا گھر میں صرف چارہ کھانے والے جانور ہی رکھے جائیں۔ جنگلی حیاتیات کے افسران گوشت خور جانوروں کی خوراک کا بندوبست نہیں کر سکتے۔ ان کی صحت کی نگہداشت ان کے بس سے باہر ہے۔ اب تک ہمیں اپنی درخواست کا کوئی جواب نہیں ملا‘۔
 

شیئر: