Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک کھمبے سے بندھے شیر کو قابو کر لیا گیا

ریاض میں تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات فورس نے شیر کو قابو کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات و جنگلی حیات کے ترجمان میجر رائد المالکی نے کہا ہے کہ ’ریاض کے ایک محلے میں کسی نے شیر کو ٹریفک کھمبے سے باندھ رکھا تھا‘۔
’اطلاع ملتے ہی خصوصی ٹیم نے رہائشیوں کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے شیر کو قابو کر لیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’تفتیش جاری ہے کہ آخر کس نے شیر کو کھمبے سے باندھ دیا تھا تاکہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے‘۔
’تحفظ جنگلی حیات قوانین کے مطابق نایاب نسل کے جانوروں کے علاوہ خونخوار جانور پالنا یا ان کی خرید و فروخت کرنا جرم ہے‘۔
’اس پر دس سال تک قید اور 30 ملین ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: