Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈ ان سعودیہ پروگرام میں 900 مقامی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اس پروگرام کا مقصد قومی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے  اعدادوشمار کے مطابق 900 سے زائد سعودی کمپنیوں نے مملکت کے 'میڈ ان سعودیہ' پروگرام میں رجسٹریشن کروائی ہے۔ یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 2000 سے زائد مقامی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔
اخبار الاقتصادیہ  کے مطابق  ارقام کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  اس پروگرام کا مقصد قومی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کا عمومی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

وژن2030 کے معاشی اہداف کے لیے اسے بنیادی محرک سمجھا جاتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس کے علاوہ ان تمام مصنوعات کو  اندرون اور بیرون ملک ہونے والی مسابقت میں اضافہ کرنا ہے تا کہ ان کی مانگ بڑھانے کو یقینی بنایا جا سکے۔
مملکت کے وژن 2030 پروگرام کے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تیل اور تیل سے بنی ہوئی  مصنوعات سےسعودی عرب کی آمدنی کے ذرائع  بڑھانا بنیادی محرک سمجھا جاتا ہے۔
اس پروگرام کے تحت کیمیکلز اور پولیمرز، بلڈنگ میٹریل، الیکٹرانکس اور پیکیجنگ سمیت 16 مختلف اقتصادی شعبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ مصنوعات کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا۔

یہ کمپنیاں مجموعی طور پر 2000 سے زائد مقامی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔ (فوٹو ارقام)

اس پروگرام کا مقصد صنعتی اور کان کنی کے شعبے میں 1.3 ملین افراد کے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے جس سے ملک کی جی ڈی پی کی شرح کو 40 سے بڑھا کر 65تک کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں غیر تیل برآمدات کو 50 فیصد تک بڑھانا بھی شامل ہےجس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 3.8 فیصد سے 5.7 فیصد تک کرنا ہے۔
سعودی برآمدات سعودی کمپنیوں کو بین الاقوامی منصوبوں میں حصہ لینے کے لیے مزید اقدامات بھی کر رہی ہے۔
سعودی برآمدات نے بین الاقوامی ٹینڈرنگ سروس کا آغاز بھی کیا ہے جس سے قومی کمپنیوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں وسعت دینے کے لیے مسابقت کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
قومی کمپنیوں کو انٹرنیشنل ٹینڈرز کے ذریعے مختلف  مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

صنعتی اور دیگر شعبوں میں 1.3 ملین افراد کے لیے روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

سعودی برآمدات کے سیکریٹری جنرل فیصل البدیع نے  بتایا ہےکہ بین الاقوامی ٹینڈرنگ سروس برآمد کنندگان کی معاونت کرنے ، ان کی مسابقت  بڑھانے، سعودی خدمات بڑھانے، مصنوعات کی برآمد  اور درآمد میں نہایت اہم ہے۔
اس سروس میں آٹھ ٹارگٹڈ سیکٹر اور 24 ذیلی شاخیں شامل ہیں جہاں سعودی برآمدات ٹارگٹڈ ممالک کے اہم ترین منصوبوں کے اعداد و شمار اور تجزیوں کے ساتھ وقتا فوقتا رپورٹ بھی فراہم کریں گی۔
سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ای ایکس آئی ایم) نے حال ہی میں فیڈریشن آف سعودی چیمبرز(ایف ایس سی) کے ساتھ غیر تیل برآمد کنندگان کو 9 ارب ریال فراہم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
 سعودی مصنوعات کی مسابقت کو بہتر بنانے کے لئے کاروباری برادری کو قرضے فراہم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
 

شیئر: