Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں قرآن مجید کے نسخے دوبارہ رکھ دئیے گئے

’تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں قرآن مجید کے نسخے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ قرآن مجید کے نسخے پہلے کی طرح الماریوں میں رکھے جائیں گے‘۔
انتظامیہ کے تحت مصحف کمیٹی کے سربراہ حمزہ السالمی نے کہا ہے کہ ’تمام مصلوں میں موجود الماریاں اپنی جگہ پر رکھی گئیں ہیں جنہیں قرآن مجید کے نسخوں سے آراستہ کیا گیا ہے‘۔
’تمام الماریوں سمیت قرآن کے نسخوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے تاکہ زائرین حرم انتہائی محفوظ طریقے سے ان کا استعمال کرسکیں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام میں جزوی طور پر قرآن کے نسخے رکھے گئے تھے جبکہ بعض الماریوں کو خالی چھوڑا گیا تھا جن میں استعمال شدہ نسخے رکھے جاتے تھے۔
ان استعمال شدہ نسخوں کو سینیٹائز کرکے دوبارہ الماریوں میں سجا دیا جاتا تھا۔
 

شیئر: