Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا 78 پر آؤٹ: ’یوگنڈا نے بھی آئی سی سی سے ٹیسٹ سٹیٹس دینے کا مطالبہ کردیا‘

جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے تین تین انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کی کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں انڈیا کی پوری ٹیم صرف 78 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
انڈین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 78 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، مہمان ٹیم کے نو کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے، کپتان وراٹ کوہلی صرف 7 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اوپنر روہت شرما نے سب سے زیادہ 19 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اولی روبنسن اور سیم کیورین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انڈین ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ شائقین نے تبصروں کا سلسلہ شروع کیا اور بہترین بلے بازوں پر مشتمل ٹیم کی جانب سے  اس قدر کم سکور کرنے پر یہ موضوع سوشل میڈیا ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔
ٹوئٹر ہینڈل نے کرکٹ کنگ انڈین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف انڈیا کی بیٹنگ کے بعد یوگنڈا نے بھی آئی سی سی سے ٹیسٹ سٹیٹس دینے کا مطالبہ کردیا۔

ٹوئٹر صارف سج صادق لکھتے ہیں کہ ’ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں انڈیا کم ترین سکور بنانے والی ساتویں ٹیم ہے۔ یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز میں بنایا جانے والا تیسرا کم ترین سکور ہے۔‘
انڈیں ٹیم کی اس کارکردگی پر ٹوئٹر ہینڈل کرِک ٹوئگ پر لکھا گیا ہے کہ ’دکھ کی بات کیا ہے؟ انڈیا کی پوری ٹیم کا 78 سکور پر آؤٹ ہو جانا۔
یہ ایسا ہوا ہے کہ آپ فیل ہو جائیں جبکہ آپ کا دوست ٹاپ کرجائے۔‘
اس موضوع پر صحافیوں کی جانب سے بھی تبصرے کیے گئے۔ سینیئر صحافی اویس توحید لکھتے ہیں کہ ’ایسا لگتا ہے کہ انڈین ٹیم پہلے ہی دن میچ ہار گئی۔ پہلی اننگز میں 78 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ۔‘
جہاں صارفین کی جانب سے انڈین ٹیم پر تنقید کی گئی وہیں کچھ صارفین نے انگلینڈ کی ٹیم کی احمد آباد میں وہ ہار یاد کروائی جب انگلینڈ کرکٹ ٹیم 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ٹوئٹر ہینڈل ٹم وِگمور لکھتے ہیں کہ ’اگر انگلش ٹیم انڈیا میں 78 رنز پر آؤٹ ہو جاتی تو پچ کی حالت کے بارے میں شکایات کی جاتیں، فروری میں احمد آباد میں انگلینڈ کے 112 سکور پر آل ٹیم آؤٹ ہونے پر انگلینڈ کے ردعمل سے فیصلہ کریں گے۔‘
ٹوئٹر صارف فیصل آفریدی انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کا سکور بورڈ شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’یہ انڈین ٹیم بھی پاکستانی ٹیم بنتی جا رہی ہے۔ایک میچ میں ہیرو دُوسرے میں زیرو بن جاتی ہے۔‘
انگلش ٹیم کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بولرز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’یہ چار‘ ہمارے بولرز کی جانب سے آج بہترین کارکردگی دکھائی گئی۔
وراٹ کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف شاہ عزیز لکھتے ہیں کہ ’وراٹ کوہلی آج بھر ڈریسنگ روم میں جلدی چلے گئے۔‘
وراٹ کوہلی کو آؤٹ کرنے کے بعد کے مناظر شیئر کرتے ہوئے صارف رودر لکھتے ہیں کہ’ اینڈرسن نے ایک بار بھر ثابت کر دیا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔ سوئنگ بولنگ اپنے عروج پر ہے۔‘

شیئر: