Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 50 بلین ریال مالیت کے نئے صنعتی یونٹس

مملکت میں صنعتی یونٹس کی مجموعی تعداد 10 ہزار 166 ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ  سعودی صنعتی شعبے نے 2021 کے آغاز سے جولائی کے آخر تک 70 بلین ریال کی سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ہماری دانشمندانہ قیادت کی سپورٹ اور صنعتی تبدیلی ہے جو مملکت دیکھ رہی ہے،صنعت کے لیے ایک سنہری دور اور ایک اہم اشارے جو اس شعبے کی کشش اور سرمائے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
سعودی صنعت و معدنیات کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے جولائی میں 48 نئے صنعتی یونٹس کے قیام کی منظوری دی ہے جن کی کل سرمایہ کاری 50 بلین ریال ہے جبکہ نئے صنعتی یونٹس جو کہ آپریشنل ہو گئے ہیں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔
مملکت کے صنعتی شعبے میں کام کرنے والے سعودی اور غیر ملکیوں کی تعداد جولائی 2021 میں بالترتیب ایک ہزار 101 اور ایک ہزار 830  تک بڑھ گئی ہے۔
مملکت میں صنعتی یونٹس کی مجموعی تعداد 10 ہزار 166 ہے جن پر 1.3 ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

شیئر: