Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 290، صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ

جمعرات کو سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں ریکارڈ پر آئے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گزشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے-
سبق اور اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز 290 ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد  پانچ لاکھ 43 ہزار 318 ہوگئی- اسی طرح صحت یاب افراد کی تعداد  535 رہی جس کے بعد کل تعداد  5 لاکھ 30 ہزار 917 ہوچکی ہے-

کورونا سے نئی اموات 7 ہوئی ہیں- (فوٹو اخبار چوبیس)

وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو کورونا سے  7 اموات ریکارڈ پر آئی ہیں جس کے بعد کل  تعداد 8 ہزار 512 ہوگئی ہے-
کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ریاض ریجن میں (62) ریکارڈ پر آئے- اس کے بعد  مکہ مکرمہ ریجن 51، منطقہ شرقیہ ریجن میں  30، القصیم میں 29، جازان 27، عسیر 23، مدینہ منورہ  18، نجران میں 15، الجوف میں 9، تبوک 8، حدود شمالیہ 7، حائل 6 اور الباحہ میں 5 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے-
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  3889 ہے جبکہ انتہائی تشویشناک صورتحال میں کے مریضوں کی تعداد 1061 ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: