Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین یافتہ خلیجی شہریوں کو عمان جانے کے لیے پی سی آر سے استثنی؟

ویکسین لگنے کے باوجود وائرس لگ سکتا ہے- (فوٹو عاجل)
سلطنت عمان نے جی سی سی کے شہریوں  کی اپنے یہاں آمد پر پابندی اٹھانے کا عندیہ دے دیا-
عمانی خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد السعیدی نے بتایا ہے کہ اس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا-  انہوں نے توجہ دلائی کہ  ہمارے یہاں ہنگامی اجلاس ہونے والا ہے جس میں خلیجی ممالک کے یہاں منظور شدہ کورونا ویکسینوں کی دو خوراکیں لینے والے  خلیجی شہریوں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی دے دیا جائے گا- اس بات کی پابندی کرائی جائے گی کہ آخری خوراک پر دو ہفتے گزر چکے ہوں-
وزیر صحت نے کہا کہ سلطنت عمان اپنے یہاں 8.5 ملین سے زیادہ خوراکیں محفوظ کیے ہوئے ہے- انہوں نے توجہ دلائی کہ ویکسین لینے والے کورونا وائرس کے مرض سے 85 تا 95 فیصد محفوظ ہوجاتے ہیں- ویکسین یافتگان کو وائرس سے دوچار ہونے کی صورت میں ہسپتال میں داخل نہیں کرنا پڑتا- اس طرح کے  متاثرین میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہسپتال کا منہ دیکھنا پڑتا ہے- ویکسین کی بدولت ملک میں اموات کی تعداد کم ہوئی ہے- تاہم یہ بات  ریکارڈ پر لانا ضروری ہے کہ ویکسین سے مکمل تحفظ حاصل نہیں ہوتا- ویکسین لگنے کے باوجود وائرس لگ سکتا ہے اور متاثرہ شخص سے دوسرے لوگ زد میں آسکتے ہیں-
وزیر صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں وائرس جتنی زیادہ مدت تک ٹھہرے گا اتنا ہی زیادہ اس کی نئی شکلیں پیدا ہوں گی ان میں سب سے زیادہ پھیلنے والا وائرس ڈیلٹا ہے-
 
اردو نیوز واٹس ایپ ، اپنی پسند کا گروپ جوائن کریں

شیئر: