Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ویکسینشن سرٹیفیکیٹ، فائزر کی مزید کھیپ سمیت گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں

کابل ایئر پورٹ پر دھماکے میں 90 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
گذشتہ ہفتے پاکستان میں افغانستان کی صورتحال سے متعلق خبریں اہم رہیں، اس کے علاوہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کچھ اہم اعلانات بھی سامنے آئے۔ کراچی میں فیکٹری میں آتش زدگی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی خبریں بھی نمایاں رہیں۔ گذشتہ ہفتے پاکستان سے چند اہم خبریں: 
کیا ایف بی آر نے چوری شدہ سافٹ ویئر استعمال کیا؟
گذشتہ دنوں ملک میں ٹیکس جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن سسٹم میں طویل خرابی کے بعد وزیرخزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ ’ایف بی آر کا سسٹم سائبر حملے کا نشانہ بنا تھا اور مقامی میڈیا پر یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ دراصل ایف بی آر ایک پائریٹڈ (چوری شدہ) سافٹ وئیر استعمال کر رہا تھا۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
گوادر خودکش حملے کی جامع تحقیقات کی جائیں: چینی سفارتخانہ
پاکستان میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جمعے کی شام گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند ہو گئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

بلوچستان میں فوج کی گاڑی باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی، کیپٹن ہلاک
بلوچستان کے ضلع واشک میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں فوج کا ایک کیپٹن ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ٹھیک ہورہی ہوں، جلد وکیل کے ذریعے بیان جاری کروں گی: سنتھیا رچی
پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ان کی طبعیت بہتر ہورہی ہے اور وہ جلد ہی اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کریں گے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ: مزید 30 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل
لاہور میں مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں خاتون ٹک ٹاکر کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید 30 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

چین نے پاکستان سے سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کہا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کا نوٹس
سپریم کورٹ نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نور مقدم کیس:سی ای او تھراپی ورک کی ملازمین سمیت ضمانتیں منظور
نور مقدم کیس میں تھراپی ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی ضمانت منظور ہو گئی اور عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
لاہور کے پارکس میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی نہیں لیکن اجازت لینا لازمی:حکام
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پارکوں کی دیکھ بھال کے لیے بنائے گئے ادارے پی ایچ اے نے باغات اور پارکوں میں بغیر اجازت یو ٹیوب اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی لگا دی ہے۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

کوئٹہ میں کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے تین کان کنوں کو قتل کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین کان کنوں کو قتل کردیا
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے تین کان کنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
غیر یقینی صورت حال، پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت بند
افغانستان میں طالبان کی جانب سے صدر اشرف غنی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے ملک میں غیر یقینی صورت حال ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جار ہے ہیں۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بیرون ملک ویکسین لگوانے والے پاکستانی نادرا سے سرٹیفکیٹ لیں: این سی او سی
پاکستانی شہری جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکیسین ملک سے باہر لگوائی ہے وہ خود کو نادرا میں رجسٹرد کروا کر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بلاگر سنتھیا رچی اپنے فلیٹ بے حوش پائی گئیں۔ فوٹو: ٹوئٹر سنتھیا رچی

امریکہ سے فائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئیں فائزر ویکسین کی مزید 37 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
سفری پابندیاں: برطانیہ کا پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کی ہے لیکن پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
اسلام آباد : انتظامیہ کا ہوٹل مالکان کو 21 دن کے لیے بکنگ بند کرنے کا حکم
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت کے تمام ہوٹلوں کو 21 دن کے لیے کمروں کی بکنگ بند کرنے کا کہا ہے تاکہ افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستان آنے والے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جا سکے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

نور مقدم کیس میں تھراپی ورکس کے سربراہ کی ضمانت منظور ہو گئی۔ فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد ہائی کورٹ: ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے ججز اور سول سرونٹس کو حال ہی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
کراچی: فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد جھلس کر ہلاک
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 14 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں گرفتار پاکستانی صحافی رہا
افغانستان کے صوبے قندھار میں گرفتار ہونے والے پاکستانی رپورٹر متین خان اپنے گھر چمن واپس پہنچ چکے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

اسلام آباد کے تمام ہوٹلوں کو 21 دن کے لیے بکنگ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی

ٹی ٹی پی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ’این ڈی ایس نے را کی مدد کی اور افغانستان میں انڈیا کا کردار بہت منفی رہا۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
ظاہر جعفر سے ٹیلی فونک انٹرویو کے لیے امریکہ کا پاکستانی حکام سے رابطہ
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم اور امریکی شہری ظاہر جعفر سے ٹیلی فون انٹرویو کے لیے امریکہ نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، جبکہ ملزم اور اس کے والدین نے بہتر سہولیات کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: