امارات میں سکولوں کے طلبہ کے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے 63 سینٹرز
سینٹرز کی تعداد طلبہ کی سہولت کے لیے بڑھائی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک کے تمام علاقوں میں سکولوں کے طلبہ کے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے 63 سینٹرز مختص کیے گئے ہیں۔
سینٹرز میں طبی لوازمات اور میڈیکل عملہ تعینات ہے۔ سینٹرز کی تعداد طلبہ کی سہولت کے لیے بڑھائی گئی ہے۔
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق شارجہ میں 20 ہیلتھ سینٹرز پی سی آر ٹیسٹ کے لیے مختص ہیں۔ یہ سینٹرز روزانہ سنیچر سے جمعرات تک صبح 8 سے رات آٹھ بجے تک اور جمعے کو صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کام کریں گے۔
عجمان میں چھ سینٹر کھولے گئے ہیں۔ یہ بھی ابوظبی ہیلتھ کے ماتحت ہیں۔ سنیچر سے جمعرات تک صبح 8 رات 8 بجے اور جمعے کو صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کھلیں گے۔
ام القوین میں 4 پی سی آر سینٹر مختص ہیں، ان کی اوقات کار بھی وہی ہیں۔ راس الخیمہ میں 17 سینٹر جبکہ الفجیرہ میں 16 سینٹرکام کر رہے ہیں۔