Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں 1500 سے زیادہ القرآن ریک کی اصلاح و مرمت

سارا کام جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا گیا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں 1500 سے زیادہ القرآن ریک کی اصلاح و مرمت کرائی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں متعلقہ ادارے کے انچارج جابر ودعانی نے بتایا کہ  مسجد الحرام میں قرآن کریم کی الماریوں کی صفائی اور تزئین کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

قرآن کریم کی الماریوں کی صفائی اور تزئین کا کام مکمل کیا گیا ہے۔( فوٹو سبق)

خصو صی ٹیم نےالقرآن ریک میں موجود ہر طرح کی خامی اور خرابی کو دورکی ہے اور یہ  یہ سارا کام جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے انجام دیا گیا۔ 
انہو ں نے کہا کہ انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت تھی کہ قرآن کریم کے ریک صاف ستھرے اور ہر خرابی و کمی سے پاک ہوں۔

شیئر: