سعوی عرب میں 36 لاکھ سے زیادہ ملازمت کے معاہدوں کا آن لائن اندراج
5 لاکھ سے زیادہ افراد آزادانہ طریقے سے کام کررہے ہیں (فوٹوعاجل)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے قومی کمیٹی برائے خوراک کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد الیحیی اور قومی کمیٹی برائے خوراک کے چیئرمین عبداللہ بالشرف اور فریقین کے کئی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق ملاقات کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں فریقین کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، خوراک کے شعبے کے چیلنجوں اور ضروریات کا اندراج اور کورونا وبا کے منفی اثرات میں کمی ہے۔
انجینیئر احمد الراجحی اس موقع پر کہا کہ ’افرادی قوت کے فروغ میں نجی اداروں کا حصہ بہت بڑا ہے۔ سعودی عرب کورونا وبا سے نمٹنے اور ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب رہا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’خوش آئند امر یہ ہے کہ وبا سے قبل جتنے زیادہ سعودی شہری لیبر مارکیٹ میں تھے ان سے کہیں زیادہ تعداد میں وبا کے زمانے میں لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے ہیں۔‘
وزیر افرادی قوت نے بتایا کہ ’ملازمت کے معاہدوں کی توثیق کی بدولت آجروں اور اجیروں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔ آجروں اوراجیروں کے درمیان اختلافات کم ہوئے۔‘
انجینیئر احمد الراجحی کے مطابق ’36 لاکھ ملین سے زیادہ ملازمت کے معاہدوں کا اندراج آن لائن عمل میں آیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’آزاد ملازمت کی 777.237 سے زیادہ دستاویزات کا آن لائن اندراج ہوا ہے۔ مملکت بھر میں پلیٹ فارم کی رپورٹ کے بموجب 5 لاکھ سے زیادہ افراد آزادانہ طریقے سے کام کررہے ہیں۔‘