Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا شہری گرفتار

’مذکورہ شخص نے دراندازی کرنے والے 9 یمنیوں کو گاڑی میں سوار کر رکھا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو جدہ، ساحلی روڈ پر سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نےاپنی گاڑی میں 9 یمنی تارکین کو سوار کر رکھا تھا جو سرحدوں کی دراندازی کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے‘۔
’ڈرائیور سمیت تمام افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

شیئر: