بھائی یا بہن کی وفات پر پانچ دن کی چھٹی کارکن کا حق ہے؟
قانون محنت کی دفعہ 113 کے بموجب اس چھٹی کا استحقاق نہیں ہوتا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کمپنیوں اور اداروں کے ملازمین کے لیے بیوی، ماں باپ جیسے قریب ترین رشتہ داروں کی وفات پر 5 دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ ان کا حق ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایک کارکن نے وزارت افرادی قوت سے دریافت کیا تھا کہ ’کیا بھائی یا بہن کی وفات پر ملازم کو چھٹی ملے گی؟‘
وزارت افرادی قوت نے ٹوئٹر پر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی ملازم کی بیوی یا قریب ترین رشتہ داروں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو ایسی صورت میں کارکن کو تنخواہ سمیت 5 دن کی چھٹی حاصل کرنے کا اختیار ہے‘۔
وزاترت کے مطابق ’بھائی یا بہن کی وفات کی صورت میں قانون محنت کی دفعہ 113 کے بموجب اس چھٹی کا استحقاق نہیں ہوتا‘۔
وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ بنیادی رشتہ داروں سے مراد باپ، ماں، دادا، دادی اور نانا، نانی، بیٹے، بیٹیاں، پوتے، پوتیاں اور نوسے، نواسیاں شامل ہیں‘۔