’کورونا وائرس سالانہ فلو کی طرح باقی رہے گا‘
جمعرات 2 ستمبر 2021 13:01
’کورونا ویکسین مہم کا مقصد وائرس کا خاتمہ نہیں بلکہ وبائی کیفیت سے نکلنا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت میں حفاظتی تدابیر اور امراض سے بچاؤ کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سالانہ فلو کی طرح باقی رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین مہم کا مقصد وائرس کا خاتمہ نہیں بلکہ وبائی کیفیت سے نکلنا ہے‘۔
’ویکسین کے باعث اس کی خطرناکی کم ہوجائے گی نیز آگے چل کر یہ محدود ہو کر رہ جائے گا تاہم اس کے ختم ہونے کے امکانات نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سالانہ فلو کی طرح باقی رہے گا تاہم یہ خطرناک نہیں ہوگا‘۔
ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کورونا ویکسین کے نتائج واضح طور پر نظر آرہے ہیں‘۔