خمیس مشیط پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام
جمعرات 2 ستمبر 2021 20:14
سعودی فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک نہیں پہنچے دیا- (فوٹو العربیہ)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا- ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے بارود سے بھرا ڈرون خمیس مشیط پر حملے کے لیے فائر کیا تھا-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا-
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی سول تنصیبات اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے لیے جارحانہ حملے کرتے رہتے ہیں- عرب اتحاد انہیں ناکام بناتا رہتا ہے-
واضح رہے قبل ازیں عرب اتحاد نے بدھ کو یمن کی فضائی حدود میں حوثیوں کے چار ڈرون حملوں کو ناکام بنایا تھا-
دوسری جانب سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی علاقے الجوف میں حوثیوں نے بڑا حملہ کیا تھا جسے یمنی فوج نے ناکام بنادیا اور کم از کم دس حوثیوں کو ہلاک کردیا- حوثیوں کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ اور دیگر کو معطل کردیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں