ایمرٹس ایئر نے اپنے تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا ہے- 12 ستمبر 2021 سے تمام کارکنان دفاتر سے ڈیوٹی دیں گے-
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر نے تحریری طور پر تمام کارکنان کا اس بات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وبا کے دوران گھروں سے مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی دی-
تمام آپریشن پیشہ ورانہ انداز میں نمٹائے- اب جبکہ وبا کے اثرات محدود ہوگئے ہیں لہذا تمام کارکنان دفاتر واپس آئیں اور گھروں کے بجائے دفاتر سے اپنے کام انجام دیں-
انتظامیہ نے تحریری ہدایت میں یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ بہت جلد وبا فری ماحول میں کام شروع ہوجائے گا-