Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان سے ایئر عربیہ گروپ کے چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ایئر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الثانی نے ملاقات کی ہے۔
جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی کمرشل ہوا بازی کی صنعت میں سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔
چاہتے ہیں کہ پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے بیرونی ممالک سے کمرشل ایئر لائنز کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

شیئر: