Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بڑھانے کے لیے مرکز کا قیام

حادثات کی تعداد میں کمی کے لیے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے لیے گذشتہ روز اتوار کو ایک نئے مرکز 'سینٹر آف ایپیڈیمولوجی آف روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ' کا افتتاح کیا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ مرکز حادثات کی تعداد کو کم کرنے، لوگوں کی صحت کو محفوظ بنانے اور معیارزندگی کے فروغ کے لیے کوائف اور بہترین طریقوں کا استعمال کرے گا۔

سعودی ہلال احمراتھارٹی قومی ماہرین تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر جلال بن محمد الاویسی نے کہا کہ ان کی تنظیم کا مقصد 2025 تک زخمیوں اور حادثات کی نگرانی اور تحقیق میں علاقائی رہنما بننا ہے۔
انہوں نے  بتایا کہ اس مرکز کا قیام سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی کوششوں کے مطابق تھا تاکہ لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کی جا سکے۔
سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے نتیجے میں اموات کی تعداد کم کی جا سکے اور سڑکوں  پر تحفظ کی اعلی سطح کو حاصل کیا جا سکے۔
اس مرکز کا قیام خاص طور پر اس لئے بھی ضروری تھا  کہ مملکت میں سڑک حادثات کے نتیجے میں ہونے والی اموات  کافی زیادہ تھیں۔

اس مرکز کے قیام کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السفیان نے  بتایا ہے کہ نیا ادارہ علاقائی طور پر روڈ ٹریفک کے اعداد و شمار کی ایپیڈیمولوجی (امراض کی تقسیم کا سائنسی، منظم اوراعداد و شمارپر مشتمل مطالعہ) میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بہترین اداروں میں سے ایک بننا چاہتا ہے تاکہ یہ مناسب حل تلاش کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں مدد دے سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز حکومتی، عوامی اور نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ  اس معاملے میں تعاون اور انضمام کی تلاش میں ہے۔
سعودی ہلال احمر اتھارٹی اس مرکز کے ذریعے زخمیوں اور حادثات کی نگرانی اور تحقیق کے میدان میں خوب مہارت رکھنے والے قومی ماہرین کو تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں اس شعبے میں سائنسی تحقیق اور مطالعے کے ماحول کو بڑھانے کے لیے مربوط نظام قائم کرنے، اسے قومی اورعلاقائی سطح پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
یہ مرکز معاشرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور عوام کو مختلف پروگراموں میں حصہ لینے اور ایسے اقدامات بنانے میں مدد دیتا ہے جن کا مقصد حادثات کی تعداد کم کرنا ہے۔
 

شیئر: