Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض گلوبل میڈیکل بائیوٹیکنالوجی کانفرنس‘ 14 ستمبر کو ہوگی

کانفرنس میں سعودی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے- (فوٹو کیمارک ٹوئٹر)
سعودی عرب میں میڈیکل ٹیکنالوجی کی انٹرنیشنل ریاض سربراہ کانفرنس آئندہ  منگل کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔  افتتاح نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر کریں گے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کانفرنس کا انتظام کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (کیمارک)، کنگ سعود ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کے تعاون سے کررہا ہے۔  کیمارک وزارت نیشنل  گارڈز کے ماتحت ہے۔
کانفرنس 14 سے  16 ستمبر کو ہوگی جس میں سعودی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے بائیو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بین الاقوامی ماہرین اور سائنٹسٹ اس میں حصہ لیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: