Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹم سیل کی پیوند کاری ، سعودی دریافت سے کینسر کے مریضوں میں خوشی کی لہر

    ریاض- - - - -سعودی عرب میں stem cells  کی پیوندکاری کی دریافت نے کینسر کے مریضوں میں امید کے دیئے روشن کر دیئے۔ خلیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کی کینسر یا ایڈز کے مریضوں کو اسٹم سیل کی پیوند کاری کے ذریعے بچایا جا سکتا ہے۔ اسٹیم سیل جنہیں عربی میں "خلایا جزعیہ" کہا جاتا ہے۔ خلیوں کی ماں کا درجہ رکھتے ہیں۔ انسانی جسم کی نسیجوں میں پائے جانیوالے تمام خلیوں کے خالق یہی ہوتے ہیں۔ انسانی جسم کی ہڈیوں کے گودے میں موجود اسٹم سیل ہی خون والے خلیے تخلیق کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے 2011ء کے دوران کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سنٹر کے تحت اسٹم سیل عطیہ کرنے والوں کے ڈاٹا کی داغ بیل ڈالی۔ یہ پوری عرب دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا سنٹر ہے۔ اس سے اندرون و بیرون مملکت مریضوں کو بڑا فائدہ ہوا۔  خون کے امراض کے ماہر ڈاکٹر محسن الزہرانی نے بتایا کہ اسٹم سیل عطیہ کرنے والے سعودیوں نے خارجی مریضوں کو بھی فائدہ ہ پہنچایا ۔امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی، ترکی اور سویڈن کے اسپتالوں میں زیرعلاج مریضو ںکو بھی مملکت سے اسٹم سیل عطیہ کئے گئے۔ سعودی ریکارڈ میں اب تک 55ہزار سے زیادہ لوگ اپنے نام عطیے کیلئے لکھوا چکے ہیں۔ 17سے زیادہ افراد اسٹم سیل کی بابت آگہی مہم چلانے کیلئے مستعد ہیں۔ ڈاکٹر الزہرانی نے کہا کہ 18سے 49برس کی عمر کے صحت مند لوگ ہی عطیہ کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: