Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 102 نئے مریض

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 331 رہ گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 10 ستمبر کو 100 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔ 
جمعے کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 102 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 74 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 6 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 610 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 331 رہ گئی ہے، جن میں سے 542 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 38 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 19 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مدینہ ریجن میں 8، الشرقیہ ریجن 7، جازان ریجن میں 7، الحدود الشمالیہ میں 7 ، قصیم ریجن میں 5، نجران ریجن میں 4، عسیر ریجن میں 4،تبوک ریجن میں 3، حائل ریجن میں 2، الباحہ ریجن میں 2 اور الجوف ریجن میں 2 مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 45 ہزار 829 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 34 ہزار 908 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: