امارات میں کورونا کے 772 نئے کیسز، 4 اموات
جمعرات 9 ستمبر 2021 19:47
کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 26 ہزار 797 ہوگئی (فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو کورونا کے 772 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 4 افراد کی ہلاکت ہوئی-
اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 772 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ـ جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 26 ہزار 797 ہوگئی ہے-
کووڈ سے 4 اموات کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 2057 ہوچکی ہے- گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 1026 رہی- اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 257 ہوچکی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ 86 ہزار 17 ٹیسٹ کیے گئے ہیں-
وزارت صحت نے ایک اور اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کی 89 ہزار 830 خوراکیں دی گئی ہیں جس کے بعد اب تک ایک کروڑ 87 لاکھ 26 ہزار 541 کورونا ویکسین کی خوراکیں دے دی گئی ہیں-