Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو یوم الوطنی کی تعطیل ہوگی

’جمعرات کو تمام سرکاری محکمے، نجی و غیر منافع بخش ادارے بند رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ یوم الوطنی کی تعطیل جمعرات 23 ستمبر کو ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری محکموں سمیت نجی ادارے اور غیر منافع بخش ادارے بھی جمعرات کو بند رہیں گے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یوم الوطنی کی تعطیل قانون محنت کی دفعہ 24 ،127 اور 128 کے تحت مقرر کی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 23 ستمبر کو 91 واں یوم الوطنی ملک بھر میں منایا جائے گا۔

شیئر: