دھوپ میں کارکنوں سے کام لینے کی پابندی آج سے ختم
’دو بہر 12 بجے سے 3 بجے تک کارکنوں سے کام لینے پر پابندی 15 جون سے نافذ تھی‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
دھوپ میں کارکنوں سے کام لینے کی پابندی آج بدھ کو ختم ہوگئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ ’15 جون سے نافذ فیصلے پر عملدر آمد کا آج آخری دن ہے‘۔
واضح رہے کہ گرمی کی شدت کے باعث وزارت نے دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک دھوپ میں کارکنان سے کام لینے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
وزارت نے خلاف ورزی پر متعدد اداروں کے خلاف جرمانے بھی کئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دھوپ میں کام کرنے والے ملازمین کو پابندی ہٹانے کے بعد بھی رعایت دی جائے گی‘۔
’انہیں کام کرنے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے اور ان کے لیے مناسب ڈیوٹی اوقات متعین کئے جائیں‘۔