Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے 70 کی دہائی کا فیشن کیوں اختیار کر لیا؟

’اس زمانے کے فنکار، چیزیں اور فیشن میری توجہ کا مرکز ہیں‘ ( فوٹو: اخبار 24)
حقل میں رہنے والا ایک سعودی نوجوان گزشتہ صدی کی 60 ویں اور 70 ویں دہائی میں رہنا پسند کرتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مذکورہ نوجوان نے قدیم زمانے کا فیشن، انداز یہاں تک آلات بھی اختیار کر رکھے ہیں۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ صدی کی 60 ویں اور 70 ویں دہائی مجھے بہت پسند ہے‘۔
’اس زمانے کے فنکار، چیزیں اور فیشن میری توجہ کا مرکز ہیں جسے میں اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہوں‘۔
’بہت سے لوگ دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں، کچھ مذاق اڑاتے ہیں جبکہ بزرگ ہمیشہ سراہتے ہیں‘۔
’بزرگ مجھے دیکھ کر کہتے ہیں کہ آپ کو دیکھ اچھے دنوں کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں‘۔
’کچھ نوجوان دیکھ کر کہتے ہیں تم پچھلی صدی میں زندہ ہو جبکہ ہم 21 صدی میں آچکے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مجھے اس زمانے کے گانے بہت پسند ہیں، اس زمانے کے اخبار اور میگزین میں پڑھنا پسند کرتا ہوں‘۔
’میرے پاس گزشتہ صدی کے کیمرے اور آلات بھی ہیں جنہیں میں آج بھی استعمال کرتا ہوں‘۔

شیئر: