سعودی سوشل ڈویلپمنٹ بینک کے 12 ملین ریال کے معاہدے
سعودی سوشل ڈویلپمنٹ بینک کے 12 ملین ریال کے معاہدے
بدھ 15 ستمبر 2021 13:22
سعودی سوشل ڈویلپمنٹ بینک نے91 پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی سوشل ڈویلپمنٹ بینک نے گذشتہ روز منگل کو 12 ملین ریال سے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط کر کے مزید امداد فراہم کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ فیملی بزنس سرٹیفکیٹ جاری کیے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بینک کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات سے فائدہ اٹھانے کےلیے ایک نمائش کے دوران کچھ منصوبوں کو اجاگر کرنے کے لیے سعودی سوشل ڈویلپمنٹ بینک نے91 پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔
کئی غیر سرکاری تنظیموں نے 13 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ (فوٹو سعودی گزٹ)
سوق الدار(ہوم مارکیٹ) کےعنوان سے مملکت کے تمام علاقوں میں موسمی سیل آوٹ لیٹس اور اہم قومی تقریبات میں شرکت کے ذریعےخاندانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔
پیداواری خاندانوں کے لیے قائمہ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابراہیم بن حمد الرشید اورتقریب میں شریک کئی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے 12ملین ریال کے 13 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ پیداواری خاندانوں کو مالی اورغیر مالی مدد فراہم کی جا سکے۔
دریں اثنا قائمہ کمیٹی نے2021 کے لیے اپنا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جس میں مختلف سرکاری اداروں کے ممبران نے شرکت کی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں