Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی سرپرستی میں کتاب میلے کا یکم اکتوبر سے آغاز

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں ریاض میں انٹر نیشنل کتاب میلہ یکم اکتوبر میں ہوگا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کتاب میلے کا انعقاد فرنٹ ریاض میں ہوگا جس میں دنیا بھر کے پبلشر شرکت کریں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’امسال کتاب میلےمیں عراق مہمان خصوصی ملک ہوگا‘۔
’کتاب میلے میں 16 مختلف ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں شامل ہوں گی جبکہ پبلشر کو  کتابیں لانے کے لیے اسٹال کے کرائے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کتاب میلے میں نہ آسکنے والوں کے لیے آن لائن سروس بھی فراہم ہوگی جس میں وہ گھر بیٹھے کتابیں خرید سکتے ہیں‘۔
دوسری طرف کتاب میلے کی تشہیر کے لیے جدہ، ریاض اور دمام کے مالز میں تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
تینوں شہروں کے بڑے شاپنگ مالز میں کتاب میلے کی انتظامیہ کے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں لوگوں کو میلے کی اہمیت اور افادیت بتائی جارہی ہے۔

شیئر: