Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاد کی توہین پر پرنسپل کو  10 روز قید کی سزا

پرنسپل نے ٹیچر کے منہ پرتھوکا اور اس کی بے عزتی کی تھی (فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن کی رابغ کمشنری میں عدالت نے ٹیچر کی بے عزتی کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنادی- 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیچر نے واقعے کی شکایت درج کرائی تھی-  پہلے جنرل کورٹ اور پھر اپیل کورٹ نے اس کی تصدیق کردی تھی- 
تفصیلات کے مطابق رابغ کی عدالت میں پبلک پراسیکیوشن نے کیس بھیجا تھا- جس میں کہا گیا تھا کہ  سکول  پرنسپل نے اپنے ٹیچر کی نہ صرف یہ کہ توہین کی اور اسکے منہ پرتھوکاتھا ـ پرنسپل نے ٹیچر کو کمرے میں بند کردیا تھا اور اسے دھمکیاں بھی دی تھیں- 
ابتدا میں جنرل کورٹ نے پرنسپل سے کہا تھا کہ وہ متاثرہ ٹیچر سے معذرت کرلے- استاد نے ابتدائی عدالت کے فیصلے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اعلی عدالت سے رجوع کیا جہاں الزام ثابت ہونے پر پرنسپل کو 10 روز قید کی سزا سنادی گئی- 
متاثرہ ٹیچر نے وزارت تعلیم سے درخواست کی ہے کہ پرنسپل کے خلاف عدالتی فیصلہ نافذ کرایا جائے-
پرنسپل نے جو کچھ کیا وہ قانون ملازمت کے منافی ہے- قانونی پابندی ہے کہ پرنسپل معاشرے کے رسم و رواج، طور طریقوں اور روایتوں کی خلاف ورزی نہ کرے- 

شیئر: