Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے ساحلی مقامات بدھ کو گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں

سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کو مملکت بھر میں موسمی حالات کے بارے میں پیشگوئی کی ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ کو گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے بحیرہ احمر کے ساحلی مقامات پر حد نظر محدود ہوجائےگی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ خراب موسم کا دائرہ  مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا۔ 
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ بدھ کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے۔

شیئر: