مملکت میں کورونا ویکسین کی چار کروڑ 10 لاکھ خوراکیں
چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 62 ہزارخوراکیں دی گئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا ویکسین کی چار کروڑ 10 لاکھ خوراکیں دے دی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ 23 ملین پہلی خوراک اور 17.8 ملین دوسری خوراک اب تک دی جاچکی ہیں جبکہ 1.640 ملین بزرگوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک لاکھ 62 ہزار سے زیادہ نئی خوراکیں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔
نئے مرحلے کے دوران مملکت کے تمام علاقوں میں ویکسین سینٹر کھول دیے گئے۔