Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جولائی 2021 میں تیل کے علاوہ برآمدات میں 17.9 فیصد اضافہ

گزشتہ سال جولائی میں غیر تیل برآمدات 17.6 ارب ریال کی تھیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی جولائی2021 میں تیل کےعلاوہ کئی گئی برآمدات میں 17.9 اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سرکاری اعداد و شمار میں واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال جولائی میں یہ برآمدات 17.6 ارب ریال کی تھیں جو کہ اس سال جولائی میں بڑھ کر20.8 ارب ریال ہو گئی ہیں۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر تجارتی مال کی برآمدات میں 79.6 فیصد اضافہ ہوا۔

کورونا کے باعث لاک ڈاون سے بین الاقوامی تجارت متاثر بھی رہی۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس عرصہ میں عالمی وبا کورونا کے باعث لاک ڈاون اور متعدد ممالک کے لیے لگائی گئی سفری پابندیوں کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت متاثر ہوئی۔
جولائی2021 میں سعودی عرب کی برآمدات کا کل حجم مالیت91.8 ارب ریال رہا جو کہ  گذشتہ سال جولائی میں برآمدات کا حجم51.1 ارب ریال رہا تھا جب کہ تیل کی برآمدات میں112.1 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
 سعودی عرب سے تیل کی برآمدات مجموعی برآمدات پر حاوی رہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی2020 میں تیل برآمدات کا حصہ65.5 فیصد سے بڑھ کر جولائی2021 میں 77.4 فیصد ہو گیا۔
 

شیئر: