یوم وطنی پر تمام ویکسین سینٹر کھلے رہیں گے
ویکسین لگوانے کے لیے صحتی یا توکلنا ایپ کے ذریعے اندراج کرائیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یوم وطنی کی چھٹی کے دوران مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں کورونا ویکسین سینٹر کام کرتے رہیں گے جو لوگ ویکسین لگوانا چاہیں وہ صحتی یا توکلنا ایپ کے ذریعے اندراج کرالیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھنا ضروری ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرنے اور مطلوبہ صحت خدمات کے لیے 937 پر رابطہ کریں۔
یہ سہولت چوبیس گھنٹے مہیا ہے۔ صحت سے متعلق تمام ضروری استفسارات کے جوابات سینٹر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ بدھ کو ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 61 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 46 ہزار 681 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 35 ہزار 650 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔