Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں تفتیشی دورے،77 دکانوں کے چالان

کارروائی کا مقصد کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہے  (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ دو روز میں مارکیٹوں کے 2462 تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانا تھاـ 
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلدیہ کی ریجنل تفتیشی ٹیموں نے دوروں 77 دکانوں کے چالان کیے جہاں سے کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد نہیں کرایا جارہا تھاـ 
بلدیہ میں امور صحت کے شعبہ کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ ضوابط کے مطابق مارکیٹوں، دکانوں اورشاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے حفاظت کےلیے صارفین کے توکلنا اکاونٹس کو چیک کریں۔

گزشتہ دو روز میں مارکیٹوں کے 2462 تفتیشی دورے کیے گئے( فوٹو ایس پی اے)

اگرکسی کے پاس ویکسینیشن کا ثبوت نہ ہو تو اسے دکان یا شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے نہ دیا جائےـ  
ایس اوپیرز میں عوامی مقامات پرماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔ ماسک استعمال نہ کرنے والوں کا چالان کیاجاتا ہے جبکہ وہ دکاندار جنہوں نے آنے والے صارفین کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرنے کا انتظام نہیں کیا ہوا ان کا بھی چالان کیاجاتا ہے۔
علاوہ ازیں گنجائش سے زائد لوگوں کی مارکیٹ یا دکان میں بیک وقت موجودگی بھی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔

شیئر: