متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنیچر کو نئے وزیر خزانہ اور وزیر ماحولیات سمیت کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔
شیخ مکتوم بن محمد بن راشد آل مکتوم کو نیا وزیر خزانہ اور نائب وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
مریم المھیری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر ہوں گی جبکہ وہ وزیر مملکت برائے فوڈ سیکیورٹی کے طور پر بھی اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر بیان میں کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ’ شیخ محمد بن زاید سے مشارت اور شیخ خلیفہ بن زاید کی منظوری کے بعد کابینہ کی تشکیل کے ساتھ آئندہ پچاس برس کے لیے وفاقی حکومت کے کام کےلیے ایک نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’کامیابیوں کو محفوظ رکھنے اور قومی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں‘۔
العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ ہم سرکاری خدمات کے پچاس فیصد مراکز بند رکھے ہیں اور انہیں دو سال کے اندر ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں تبدیل کررہے ہیں۔ پچاس فیصد وفاقی اور دیگر وزارتوں کو ضم کر رہے ہیں، نئے وزرائے مملکت اور مختلف شعبوں کے ماہر افراد کا تقرر کیا جا رہا ہے‘۔
محمد بن ھادی الحسینی وزیر مملکت برائے مالیاتی امور ہوں گے۔ اس سے پہلے یہ عہدہ عبید الطایر کے پاس تھا، عبداللہ سلطان بن عوض النعیمی وزیر انصاف بناائے گئے ہیں اس سے پہلے سلطان البادی اس منصب پر فائز تھے۔
عبدالرحمن العور اور انسانی وسائل کے وزیر ہوں گے اس سے قبل یہ عہد ناصر الھاملی کے پاس تھا۔
عبداللہ الکتبی کو وفاقی سپریم کونسل کے امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔
سبکدوش ہونے والے وزرا کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا گیا۔