Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتوار کو کئی علاقوں میں بارش کا امکان ، کہیں گردوغبار

السودہ کے پہاڑی سلسلے میں سب سے کم درجہ حرارت رہے گا( فوٹو سبق)
سعوی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نےکہا ہے کہ’ اتوار مملکت کے مشرقی اور ریاض ریجن میں گرد وغبار چھایا رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘ ـ 
اخبار 24 نے قومی مرکز برائے موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ’ اتوار کو تبوک ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ ریجنز کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے‘ ۔
مکہ مکرمہ ، جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
زیادرہ سے زیادہ درجہ حرارت مدینہ منورہ اور وادی دواسر میں رہے گا جہاں پارہ 40 ڈگری جبکہ سب سے کم السودہ کے پہاڑی سلسلے میں رہے گا جہاں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گا ـ 
ایسے علاقوں میں جہاں بارش کا امکان ہے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ’ تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں احتیاطی تدابیراختیار کرنے سے گریز نہ کیا جائے خاص کرشاہراہوں پرسفر کرنے والے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں‘ ـ 

شیئر: