Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر سے جمعرات تک کئی علاقے بارش کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کم ہوگا

پیر کوسب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہے گا۔ ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے  کہ پیر سے جمعرات تک مملکت کے بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ درجہ حرارت تیزی سے کم ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔ عسیر، جازان اور باحہ ریجنوں میں بارش سے سیلاب بھی آسکتا ہے۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ منگل سے جمعہ تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض مقامات بھی بارش کی لپیٹ میں آجائیں گے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ نجران اور ریاض ریجنوں کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ پیر اور منگل کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔
طقس العرب کے مطابق پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ حفر الباطن اور الاحسا میں متوقع ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت السودۃ میں رہے گا۔ 

شیئر: