میلان فیشن ویک میں سعودی فیشن ہاؤس رامزین کا کلیکشن
پہلا کلیکشن 2021 کے لیے جاری کیا گیا تھا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی فیشن ہاؤس رامزین نے اس ہفتے موسم بہار/ موسم گرما 2022 کا کلیکشن میلان فیشن ویک کے موقع پر پیش کیا ہے۔
برانڈ کے مطابق کلیکشن ’جیویا دی ویویر‘ مناتا ہے جس کا مطلب ہے ’زندگی کی خوشی۔‘
عرب نیوز کے مطابق برانڈ کی خواتین اور مردوں کے لیے نئی پیشکش روشن رنگوں میں پرتعیش اور ہم عصر ڈیزائن پیش کرتی ہیں۔
یہ شو اٹلی میں قائم نئے برانڈ کے مشترکہ ’قربانی کے مشکل وقت کے بعد خوشی کے عالمی تجربے سے‘ متاثر ہوا۔
اس ماہ کے شروع میں لیبل کے ڈیزائنر اور تخلیقی ڈائریکٹر عبدل الرمیزان نے اعلان کیا کہ امریکی پاپ گلوکار جیک گلنسکی کو مردوں کی موسم بہار/ موسم گرما 2022 مہم کا چہرہ منتخب کیا گیا ہے۔
فیشن ہاؤس کا پہلا کلیکشن موسم خزاں/ موسم سرما 2021 کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اس میں آرام دہ اور رسمی ڈیزائن شامل تھے جو 1980 کی دہائی سے متاثر ہیں۔
الرمیزان کا برانڈ فیشن اور لائف سٹائل کی مصنوعات پیش کرتا ہے جو اس کی 1980 کی دہائی کے ابتدائی بچپن سے متاثر ہیں۔
الرمیزان نے شو سے پہلے ایک بیان میں کہا کہ ’میں جذبے سے متاثر اور امید سے بھرپور ہوں کیونکہ ہم اس کلیکشن کی نقاب کشائی کی تیاری کرتے ہیں جو میرے ورثے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے لیے موجودہ وژن کا بھی احترام کرتا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ عرب مرد طاقت کے ساتھ امتیازی سلوک رویہ اور ظاہری شکل دونوں میں خوبصورت ہیں،سعودی خواتین ہاؤٹ کپڑے پہننے والی پہلی خواتین میں شامل ہیں اور دنیا بھر میں فیشن اور خوبصورتی کی صنعت میں ان کی موجودگی نمایاں ہے۔‘
لیبل کی ویب سائٹ کے مطابق الرمیزان پہلا یورپی فیشن ہاؤس ہے جسے سعودی ڈیزائنر چلا رہا ہے اور اس کی پہلی شروعات الرمیزانن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی نمائندگی کرتی ہے۔‘