ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’جرائم کے انسداد اور مجرموں کا تعاقب کرنے والا ادارہ مذکورہ افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوا ہے‘۔
’گرفتار شدگان کے قبضے سے 27 مختلف قسم کے ہتھیار، 373 گولیاں، دو کلو حشیش، 410 نشہ آور گولیاں، جعلی نوٹ اور مختلف قسم کے 73 موبائل پکڑے گئے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔