Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر ائیرویز کےلیے عالمی وبا کے بعد تین ارب ڈالر کی سرکاری امداد

انٹرنیشنل روٹ اور ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے کے باعث مدد ملی ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
قطر ایئرویز  کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بدحالی سے نمٹنے کےلیے اسے 3 ارب ڈالر کی ریاستی امداد موصول ہوئی ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق  قطر ایئر ویز کو عالمی وبا کورونا کے دنوں میں پروازیں ملتوی اور جہازوں کو گراونڈ کرنے کے باعث ہونے والے زبردست نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
ایئرلائنز نے31 مارچ تک سال بھر کے دوران 4.1 ارب ڈالر کے مجموعی نقصان کی اطلاع دی جو کہ  گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت دوگنی رقم ہے۔
ایئر بس A380 اورA330 طیاروں کو گراونڈ کرنے کے اخراجات کے بغیر قطرایئرویز نے سالانہ 22.83 کروڑ ڈالر کے آپریٹنگ نقصان کی اطلاع دی جو کہ گذشتہ  سال 31 کروڑ ڈالر تھی۔
ائیرلائنز نے مجموعی طور پر آمدنی میں معمولی اضافے اور پچھلے12 ماہ کی مدت میں سامان کی نقل و حمل کی مقدار میں 4.6 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔
قطر ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے عالمی وبا کی وجہ سے انٹرنیشنل روٹ اور ہوا بازی کی صنعت متاثر ہونے کے باعث اپنی قومی ائیرلائنز کو  بندش میں مدد فراہم کی ہے۔
قطرایئر ویز نے کہا ہے کہ ستمبر2020 میں اسے سالانہ نقصان کا سامنا کرنے کے بعد 2 ارب ڈالر کی ریاستی امداد ملی۔

ایئرلائنز نے سال بھر کے دوران4.1 ارب ڈالر کے نقصان کی اطلاع دی۔ (فوٹو ٹوئٹر)

قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے آخری بارہ ماہ کے دروانیے کو 'مشکل' کا نام دیتے ہوئےایک بیان میں کہا کہ ہم نے سفری پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پورے آپریشن کو ڈھال بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تنخواہوں کی مد میں یا عطیے کی صورت میں کوئی سبسڈی نہیں ملی بلکہ کاروبار کے تسلسل کی معاونت کے لیے3 ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: