Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بدھ کو تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان

’بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’ بدھ  کو جیزان، عسیر اور باحہ کے بالائی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا۔‘
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے مرکز نے کہا ہے کہ’ بدھ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی جس سے سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی جبکہ رات کے دوران اور صبح سویرے مشرقی ریجن کے ساحلوں پر دھند چھائی رہے گی‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ  کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ مدینہ منورہ اور سب سے کم درجہ حرارت 11 سینٹی گریڈ السودۃ میں متوقع ہے‘۔

شیئر: