Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطنوں کو یرغمال بنانے والے 6 بنگلہ دیشی گرفتار

 مکہ مکرمہ پولیس نے دو خواتین اور ایک مرد کو جال میں پھنسا کر ان سے  رقم کا مطالبہ کرنے والے 6 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کرلیا ہے- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ ریجن کے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مالیاتی جرائم کے انسداد پر مامور ٹیم نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان عمر کے  تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- 
ترجمان نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشیوں نے دھوکہ دے کر ایک مرد اور 2 خواتین کو فلیٹ میں بلایا اور پھر ان کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی دھمکی دے کر ان سے تاوان طلب کررہے تھے-
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر یرغمالیوں کو رہا کرایا اور اغوا کاروں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا-

شیئر: