اسلحہ کے زور پر راہ گیروں کو لوٹنے والے یمنی گرفتار
جمعرات 30 ستمبر 2021 12:58
’نگراں کیمروں کی مدد سے گروہ کے افراد کی شناخت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے اسلحہ کے زور پر راہ گیروں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گروہ کے افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گلی محلوں میں لوگوں کو لوٹا کرتے تھے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں‘۔
’متعدد افراد سے شکایات موصول ہونے پر گروہ کی افراد کی شناخت ہوئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلا ف ورزی کے مرتکب تھے، ان کے خلاف ہروب کی رپورٹ بھی درج تھی‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’نگراں کیمروں کی مدد سے ان کی شناخت ہوئی تھی، ان سے تفتیش جاری ہے‘۔