زمزم کی غیر قانونی منتقلی پر ٹرک ڈرائیور گرفتار، 200 بوتلیں تلف
’زمزم سپلائی کرنے والے ادارے سے باہر مقدس پانی کی خرید وفروخت منع ہے‘ (فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے غیر قانونی طور پر زمزم منتقل کرنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کو روک لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صحت معیار کی خلاف ورزی پر زمزم کی 200 بوتلیں تلف کردی گئی ہیں۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’زمزم سپلائی کرنے والے ادارے سے باہر مقدس پانی کی خرید وفروخت منع ہے‘۔
’مذکورہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور کے قبضے سے زمزم کی تمام بوتلیں ضبط کی گئی ہیں‘۔
’ٹرک میں زمزم کی غیر قانونی سپلائی میں صحت معیار کا خیال نہیں رکھا گیا نیز پانی کو محفوظ رکھنے کے معیارات کی خلاف ورزی کی گئی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’زمزم کی بوتلیں خریدنے کے خواہشمندوں کو چاہئے کہ متعلقہ ادارے سے رجوع کریں جہاں معیاری زمزم کے علاوہ صحت کے معیارات پر پورا اترنے والا پانی دستیاب ہے‘۔