نامعلوم ذرائع سے 21 لاکھ ریال جمع کرنے والے یمنی گرفتار
’ممکنہ طور پر یہ لوگ ہنڈی کا کاروبار کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو نامعلوم ذرائع سے 21 لاکھ 20 ہزار ریال جمع کرچکے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان ریجن پولیس کے ترجمان میجر نایف حکمی نے کہاہے کہ ’گرفتار شدگان یمنی تارکین ہیں‘۔
’انہوں نے نامعلوم ذرائع سے جمع ہونے والی رقوم کو متعددجعلی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا رکھا تھا‘۔
’ممکنہ طور پر یہ لوگ ہنڈی کا کاروبار کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔