سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ آئندہ مرحلے میں کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کے لیے نئے زمروں کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سعودی چینل کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مملکت نے مخصوص زمروں میں شامل افراد کے لیے بوسٹر خوراک کا انتظام کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی نئی ہدایات کیا؟Node ID: 605516
-
ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے ٹرین سے سفر کرسکیں گےNode ID: 606266
طبی جائزوں سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ گردے کے پرانے مریض یا اعضا کی پیوند کاری کرانے والوں کو دو خوراکیں لینے کے بعد بوسٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ وزارت صحت 60 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے لوگوں کو ویکسین کی تیسری خوراک فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے جو دوسری خوراک 8 ماہ قبل لے چکے ہیں۔
ڈاکٹر العبد العالی نے ویکسین کی تیسری خوراک رضاکارانہ طور پر لینے کے امکان کے حوالے سے کہا کہ آئندہ مرحلے میں دیگر زمروں کو بھی تیسری خوراک کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پہلی فرصت میں اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔